• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین10ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب سی پیک پروجیکٹ میں تیسراا سٹریٹجک پارٹنر ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا ۔


اس بات کا انکشاف تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’’حکومت میں آنے کے صرف ایک مہینے بعد ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالر زکا معاہدہ طے پاگیا ہے ،یہ صرف اور صرف عمران خان اور ان کی ٹیم کی مستعد پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا۔ انشااللہ پاکستان بہت جلد بدترین معاشی حالات سے باہرنکل آئے گا ‘‘۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں دس ارب ڈالرز کا اقتصادی پیکیج طے پا گیاہے ، پیکیج کے تحت سعودی عرب گوادر میں آئل سٹی تعمیرکرے گا ۔

تازہ ترین