• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاکپ سپرفور ،افغانستان کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کیلئے بری خبر یہ ہے کہ شاداب خان جو بھارت کیخلاف میچ میں گروئن انجری کا شکارہو گئے تھے مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکےہیں اور افغانستان کیخلاف آج کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہیں ۔

ابو ظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اپنی پلےانگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں محمد عامر کی جگہ شاہین آفریدی، فہیم اشرف کی جگہ حارث سہیل اور شاداب خان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم اپنی بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کیلئے فکر مند ہےاور اسی بنیاد پرافغانستان کیخلاف میچ میں پاکستان نے تبدیلیاں کی ہیں ۔

افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستانی اسکواڈ  کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، حسن علی، شاہین آفریدی،آصف علی، حارث سہیل،محمد نواز اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین