• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا امن وامان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سی پی اومیں امن وامان سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا،ترجمان کے مطابق اجلاس میں یوم عاشور کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اللہ کے کرم سے سیکیورٹی انتظامات اچھے رہے۔اسکا کریڈٹ پولیس،رینجرز اور دیگر ایجنسیز کو جاتا ہے۔ادھر ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس والےشدید گرمی میں فرائض ادا کرتے ہیں،پولیس کوٹی شرٹ کا استعمال بھی کرائیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں ٹریننگ سینٹرز کو بھی زبردست بنانا ہے۔

تازہ ترین