• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 136 سے زائد افراد ہلاک


افریقہ کے ملک تنزانیہ کی ایک جھیل میں کشتی ڈوبنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 136 ہو گئی ہے، امدادی اہلکار مزید سینکڑوں لاپتہ مسافروں کی تلاش میں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کی سہ پہر وکٹوریہ نامی جھیل میں ڈوبنے والی کشتی پر 300 کے لگ بھگ مسافر سوار تھے۔

علاقائی پولیس کے کمانڈر جوناتھن شانا کا کہنا ہے کہ اب تک 37 افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیے دیگر علاقوں سے بھی اہلکار اور رضاکار طلب کر لیے گئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے لیے فوج اور پولیس کے غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ایک اور مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 100 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ مزید افراد کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان بھی موجود تھا۔ کشتی جھیل میں واقع سب سے بڑے جزیرے اوکیروی کی بندرگاہ سے محض 50 میٹر دوری پر ڈوبی۔ اوکیروی کا جزیرہ تنزانیہ کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین