• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 22 ستمبر ، 2018

یومِ عاشور کی تصویری جھلکیاں


امام عالی مقام کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے ۔




کراچی میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس نشرپارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پزیر ہوا۔





لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہواجبکہ ملتان میں استاد شاگرد کے قدیمی تعزیوں کا جلوس نکالا گیا۔





ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی عاشورہ محرم مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔




جلوس کی سکیورٹی پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی جب کہ شہر کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔





سیکیورٹی کیلیے شہر میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل اور موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد تھی۔





مشروبات سے عزاداروں کی پیاس بجھائی گئی۔ نذر و نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہا۔




ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا کے علاوہ، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، پاراچنار، ہنگو، ٹانک ،اور حب ، نصیرآباد ، خضدار ، مظفرآباد ، گلگت ، استور اور اسکردومیں بھی عاشورے کے جلوس نکالے گئے۔






مجموعی طور پر یوم عاشور کے بارہ جلوس برآمد ہوئے۔ جو بعداز نماز مغرب اختتام پذیر ہوئےاور مجالس شام غریباں منعقد کی گئیں۔