• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ماہر پائلٹس کی جہاز اُڑاتے ہوئے ایروبیٹک نمائش


چین میں بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرو اسپیس نمائش کے دوران ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین میں جاری انٹرنیشنل ایوی ایشن ایرواسپیس ایگزیبیشن کے دوران منعقد کئے گئے اس چار روزہ ایئر شو میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

واضح رہے یہ ایوی ایشن ایرواسپیس نمائش پانچ روز تک جاری رہے گی جس میں ایک ہزارسے زائد جدید طیارے نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ ایگزیبیشن کے دوران منعقد کیا جانے والے ایئر شو 24ستمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین