• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت سلنڈر دھماکا ،پاک بحریہ نے قیمتی جانیں بچا لیں

پاک بحریہ کی بر وقت امدادی کارروائی سے تربت میں سلنڈر دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔

تربت کے علاقے شپک میں گذشتہ روز تقریب کے دوران گیس سلنڈر کا دھماکاہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

پاک بحریہ نے لوکل گورنمنٹ کی درخواست پر بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا۔

شدید زخمی افراد کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔


تازہ ترین