• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں انٹرنیشنل ائیرو سپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول کا انعقاد


دفاعی مشقیں اور سازو سامان کی نمائشیں دنیا بھر کے ممالک میں منعقد کی جاتی ہیں جس کے ذریعے افواج اپنی مضبوط دفاعی قوت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ترکی میں استنبول کے نئے ایئر پورٹ پر بھی پہلے سالانہ ائیروسپیس اینڈٹیکنالوجی فیسٹیول2018کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

چارروز جاری رہنے والی اس ایکسپو کے آغاز پر شاندار ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے لاجواب کرتب بازی کا مظاہرہ پیش کیا، صرف یہی نہیں موٹر اسپورٹس اور ڈرفٹنگ ایونٹس بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنائے گئے ۔

اس ایرو اسپیس فیئرمیں دنیا بھر سے مختلف ممالک کی سینکڑوں دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جبکہ ہزاروں مہمانوں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

تازہ ترین