• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سیکریٹریٹ ملازمین کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین نے سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کروانے پر احتجاج کیا۔

کراچی پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ سیکریٹریٹ ملازمین نے نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری رہائش گاہ میں مقیم ہیں لیکن دو سالوں سے انہیں رہائش خالی کرنے کے نوٹسز بھیجے جارہے ہیں۔

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ وہ قانونی حقدار ہیں، چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعلیٰ سندھ ان کے مسائل فوری طور پر حل کریں۔

تازہ ترین