• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور کپ : فیڈرر اور جوکووچ کی جوڑی شکست سے دوچار

یور کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹینس کی دنیا کے 2 سپراسٹارز راجرفیڈرر اور نوواک جوکووچ کی جوڑی کو ڈبلز میچ میں شکست ہوگئی۔ایونٹ میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔

شکاگو میں لیور کپ ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس اسٹار راجرفیڈرر اور سربین اسٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔

شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم فیڈرر اور جوکووچ نے پہلے سیٹ میں حریف جوڑی پر6-7سے ہرایا لیکن بعد میں یہ جوڑی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسٹارز جوڑی کو3-6سے شکست دے کر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کیااور تیسرے فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف ڈی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10 سے ہراکرسب کو حیران کردیا۔

میچ کے دوران اس وقت دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جوکووچ نے حادثاتہ طور پر گیند اپنے جوڑی دارفیڈرر کو مار دی جس پر دونوں کھلاڑی خوب لطف اندوز ہوئےاور شائقین کو بھی میچ کے دوران بھرپور تفریح ملی۔

تازہ ترین