• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس دو سال سے اسلحہ چلانے کے ریفریشر کورس کی منتظر

کراچی میں تعینات پولیس اہلکاروں کو گزشتہ دو سال کے دوران اسلحہ چلانے کے ریفریشر کورس نہیں کرائے جاسکے جس کی وجہ سے گنجان آبادیوں میں خودکار ہتھیاروں سے لیس پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے اس سلسلے میں سخت نوٹس لیا گیا ہے اور فوری طور پر فائرنگ ریفریشر کورس کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

احکامات کے مطابق کراچی کے تمام 108 تھانوں کے 540 اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد اور رزاق آباد سے فائرنگ کے ریفریشر کورس کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق 335 اہلکار سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ ریفریشر کورس میں حصہ لیں گے جبکہ 205 اہلکار پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں فائرنگ ریفریشر کورس کریں گے۔

تازہ ترین