• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزیر ریلوے، رضیہ بٹ کا ڈائیلاگ بند کرکے کام کریں‘

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے رضیہ بٹ کا پرانا فلمی ڈائیلاگ بند کرکے کام کریں ۔

این اے 131میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین ہماری محنت ضائع نہ کریں ۔

ان کا کہناتھاکہ وزارت چھوڑی تو ریلوے 50ارب روپے کمارہا تھا ،میرے بعد ایسے شخص کو بٹھایا گیا جو عقل کی بات سننے کو تیار نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اقتدار میں آنے والے لوگ سفارتی محاذپر بھی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، چندےسےڈیم نہیں بنتے، کیا چین یابھارت نےچندہ اکٹھا کرکے ڈیم بنائے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے این اے 131 پر ضمنی الیکشن میں ایسے شخص کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے جس کا ان کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔

تازہ ترین