• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مدارس کے 400 غیر ملکی طلبہ کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا

پاکستانی مدارس میں زیر تعلیم 400 غیر ملکی طلبہ کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا ،تمام طلبہ تعلیمی ویزے کے حصول کےلئے اپنے اپنے ملک گئے تھے جہاں وہ پھنس کررہ گئے ہیں ۔

ترکی ، کمبوڈیا، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک کے 400 طلبہ پاکستان کے مدارس میں زیر تعلیم تھے جو تعلیمی ویزے کےلئے اپنے ممالک گئے جہاں انہیں ویزہ جاری نہیں کیا جارہا ہے ۔

پاکستانی مدارس میں زیر تعلیم یہ طلبہ پہلے وزٹ ویزا پر آتے اور مدارس سے تعلیم حاصل کرتے تھے ،سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تعلیمی ویزے کی پالیسی شروع کی ۔

پاکستانی مدارس میں زیرتعلیم 400 طلبہ پاکستان کےلئے تعلیمی ویزہ لینے کےلئے اپنے اپنے ملک گئے لیکن وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سےوہ طلبہ اب بھارت جاکر تعلیم مکمل کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔

تازہ ترین