• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہےہیں‘

امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہےہیں اور مزیداچھےہوں گے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکاکی مختلف ریاستوں میں رہنےوالےنمایاں پاکستانیوں کوسفارتخانےبلایا ہے،وزیرخارجہ سفارتخانےمیں امریکا میں نمایاں پاکستانی شخصیات سےملاقات اورخطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمودقریشی کی سائڈ لائن پربہت سےرہنماؤں سےملاقات کا بھی امکان ہے،امریکن پاکستانی وطن کے لئےبہت اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستانی حکومت امریکی پاکستانیوں کو متحرک کرناچاہتی ہے، حکومت چاہتی ہےامریکن پاکستانی وطن کی خدمت میں کردارادا کریں۔

تازہ ترین