• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان  لاہور پہنچ گئے۔ جہاں وہ نئے بلدیاتی نظام پر حکام سے بریفنگ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی لاہورآمد پر ان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہراحتجاج،کینال روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کے لیے رقم لی، قبضہ نہیں دیا گیا،

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور مجوزہ نئے بلدیاتی نظام پر علیم خان بریفنگ دیں گے جس کے بعد وہ تین بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین ، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت اپنے محکموں کے حوالے سے اہم منصوبوں کی منظوری حاصل کریں گے۔

نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان بیوروکریسی کے مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

تازہ ترین