• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ہیٹ ویو کاامکان نہیں تاہم گرمی برقرار رہ سکتی ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق شہر میں پیرسے درجہ حررات بہتر ہوناشروع ہوجائےگا،کراچی سمیت سندھ بھرمیں بارش کاکوئی نیاسسٹم داخل نہیں ہورہا۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہناہے کہ خلیج بنگال میں بننےوالاہواکاکم دباؤ مدھیہ پردیش اورمغربی راجھستان میں ہے، شہرمیں آج بھی سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی جس کے باعث درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈکوچھو سکتاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام سے سمندری ہوائیں معمول کےمطابق چلنےکا امکان ہے۔

تازہ ترین