• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’اسمال فٹ‘ میں آواز کا جادو جگانے والے اسٹارزکی پریمئیر میں اینٹری


ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم’اسمال فٹ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے اسٹارز نے فلم کے پریمئیر میںدھواں دھار اینٹری دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔

’اسمال فٹ‘ کے چُلبلے کرداروں کو اپنے درمیان دیکھ کر مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔ فلم 28ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کامیڈی سے بھرپور نئی اینی میٹڈ فلم ’اسمال فٹ‘ کی کہانی برفانی علاقوں میں مقیم ایک ایسی انوکھی مخلوق کے گِرد گھوم رہی ہے جو انسانوں سے نا واقف ہوتے ہیں تاہم اس وقت کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب دیوہیکل برفانی مخلوق کے اس قبیلے کے سر براہ میگو کا سامنا ایک ہائیکر سے ہوتا ہے۔

مہم جوئی میں مصروف ایک ہائیکر برفانی پہاڑ سَر کرکے جیسے ہی چوٹی پر پہنچتا ہے یہ اس بلا کو دیکھ کر خوف کے مارے بے ہوش ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب میگو بھی کسی انسان کو پہلی بار دیکھتا ہے اور وہ بھی اپنی حیران و پریشان ہو کر بھاگ نکلتا ہے اور تمام قصہ اپنے قبیلے کو بتاتا ہے جس پر سب خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

بونی ریڈ فورڈ اورجان ریکواکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار شیننگ ٹیٹم، جیمز کورڈن، زینڈایا، جینا روڈریگیوس، جِمی ٹیٹرو اورلیبرون جیمز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

تازہ ترین