• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی لہر کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ کےاحکامات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی میں گرمی کی لہر کے پیش نظر احکامات جاری کئے ہیں۔

زیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک مراکز قائم اور گرمی سے متاثرہ مریضوں کیلئےتمام سرکاری اسپتالوں میں انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پبلک مقامات پر پانی مہیا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنے علاقوں میں کیمپس لگاکر شہریوں کو ٹھنڈا پانی مہیا کریں، شہری بالخصوص بزرگ اور بچے گھروںتک محدود رہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کے۔الیکٹرک کو بھی گرمی کی شدت کے دوران شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے واٹر بورڈ کو شہریوں کو پانی کی فراہمی مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین