• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پر عمران خان کا ٹویٹ دیکھ کر افسوس ہوا، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات کے قائل ہیں، بھارت سےمتعلق عمران خان کا ٹویٹ دیکھ کر افسوس ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نےلاہورکےحلقےاین اے124میں ضمنی الیکشن کےسلسلےمیں مختلف علاقوں کا دورہ کیا، لوہاری گیٹ پہنچے تو لوگوں نے ان کے اعزاز میں پُرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے دور میں نریندرمودی خود چل کر پاکستان آئے تھے،بھارت سمیت دیگر قومی معاملات پر ہم سب ایک ہیں کوئی حریف نہیں ۔

این اے 124 کے علاقے قلعہ گوجر سنگھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتےہوئے شاہد خاقان نےکہاکہ ڈیم کی تعمیر کے لئے سستی شہرت حاصل نہ کی جائے، نیت ٹھیک رکھیں، پیسہ مل جاتا ہے، چور دروازےسے آنے والے مسائل حل نہیں کرسکتےتاہم حکومت بات کرکے یوٹرن لے لیتی ہے۔

تازہ ترین