• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خوف ،دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیلووین 'کانیاٹریلرجاری کردیا گیا ۔

ہدایتکارڈیوڈ گورڈن گرین کی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں جیمی لِی ،جوڈی گیریئر،اینڈی میٹی چیک ،وِل پیٹن ،ورجینیا گارڈنراور نک کاسل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

اس ہارر ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسے پر اسرارشخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو چالیس سال بعد ہیلووین تہوار پر خون کی ہولی کھیلنے آتا ہے جس کے بعد ایسے ایسے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ لوگ دہشت زدہ رہ جاتے ہیں۔

کاریکٹر زنامی ناول سے ماخوذ اس فلم کو ملک اکاد،بِل بلاک اورجیسن بلم نے مشترکہ طور پروڈیوس کیا ہے ۔

خطرناک قوتوں کے زیرِ اثراس شخص پر مبنی اور دہشت ناک واقعات کے گرد گھومتی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت19اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تازہ ترین