• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی تقریب


بھارت کے معروف بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی منگنی کی تقریب اٹلی میں دھوم دھام سے ہوئی جس میں فلمی ستاروں و مشہور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف بزنس مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور آنند پیراکی منگنی کی قریب گذشتہ روز اٹلی کی Lake Como پر منعقد کی گئی۔

جس میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ، پریانکا چوپڑانے اپنے دوست اور منگیتر نک جونز ،سونم کپور نے اپنے شوہر آنند آہوجا، انیل کپورم جوہی چانولہ،کرن جوہر، اے آر رحمان، جانھوی کپور و دیگر شخصیات نے تقریب میں بھرپور شرکت کی جبکہ اس دوران پریانکا چوپرا کی نک جونز کے ساتھ شرکت توجہ کا مرکز بنی رہی۔

تازہ ترین