• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میری مدرلینڈ،پاکستان میرا ملک ہے،اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میری مدرلینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے ۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کپتان صاحب سلیکٹ ہوکر آگئے ہیں ، وہ جو اعلان کرتے ہیں انہیں واپس لینا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب کوچاہیے کہ وہ پالیسی بیان دینے سے پہلے کلیئرنس لے لیا کریں ۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ جو پشور نہیں بولتا اسے پشتو نہیں مان سکتا ، افغانستان میری مدر لینڈ اور پاکستان میرا ملک ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اس کے ساتھ رہیں گے ،کالا باغ ڈیم کے مخالفت کرتے رہیں گے ۔

اسفندیار ولی نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ سیاسی مسئلے بندوق کے زور پر حل نہیں ہوتے ہیں ۔

تازہ ترین