• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کا نیا کوڈ آف کنڈکٹ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈ سن نے کہاہے کہ کھلاڑیوں کے لیے نیا کوڈ آف کنڈکٹ تیار ہوگیا جو یکم اکتوبر سےلاگو ہوگا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ اگلے سال ورلڈ کپ کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بھی آغاز کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس شائقین میں بےحد مقبول ہیں اور کرکٹ کو پسند کرنے والے شائقین کا بہت اچھا رسپانس آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کریں۔

تازہ ترین