• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

دنیا میں سب سے زیادہ انتخاب ہارنے والاامیدوارایک مرتبہ پھر انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے جارہا ہے۔

کینیڈین شہری جان ٹرمل نے گزشتہ چار عشروں میں95بار انتخابات میں حصہ لیا، 94بار انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،اب وہ96ویں بار انتخابات لڑنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنا پہلا الیکشن1979میں لڑا جس میں انہیں صرف 193ووٹ حاصل ہوئے۔

جان ٹرمل نامی شخص نے جوئے کو قانونی طور پر جائز قرار دینے کے لئے سیاست میں قدم رکھا۔اس کے بعد ان کے سیاسی خیالات تبدیل ہوتے رہے، انہوں نے سٹی کونسلر سے لیکر رکن پارلیمنٹ کے انتخابات تک میں حصہ لیا۔

کبھی وہ کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے رہے اور کبھی آزاد رکن کے طور پر میدان میں اترے۔ انہوں نے ان تمام انتخابات میں کم از کم گیارہ اور زیادہ سے زیادہ45سو ووٹ حاصل کیے۔

انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کے جنون نے انہیں دنیا میں سب زیادہ انتخابات لڑنے اور ہارنے کے عالمی اعزاز سے نواز دیا اور ان کانام گینزورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔

67سالہ ٹرمل کو انتخابات میں ہارنے کا کوئی افسوس نہیں،94انتخابات ہارنے کے بعد اب وہ 22اکتوبر کو میونسپل میئر کے انتخابات میں 96ویںبار حصہ لے گا۔

سترہ نومبر2016میں گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کینیڈا کے شہر اوٹاوا کے جان سی ٹرمل نے مئی1979سے17نومبر2016تک وفاقی ،صوبائی اور میونسپل کے نوے انتخابات میں حصہ لیا جن میں انہیں 89 میں شکست ہوئی۔صرف 2008کے ایک ضمنی الیکشن میں انہیں شکست نہیں ہوئی۔

تازہ ترین