• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”منگو“ سلطنت کا بوجھ اُٹھانے کو تیار آفیشل ٹریلر کی دھوم


  جیو کی پہلی سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ کا مرکزی کردار ”منگو“ اپنی دلچسپ شرارتوں کے ذریعے بچوں کا پسندیدہ کردار بن گیا ہے۔

فلم کا تجسس سے بھر پور آفیشل ٹریلر بھی اَپ لوڈ ہوگیا ہے جسے چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس ٹریلر میں موج مستی سے بھر پور گیت ”ڈونکی راجہ“ کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مرکزی کردار منگو کا ڈسکو ڈانس بھی مداحوں کو حیرت میں مبتلا کررہا ہے۔

”دی ڈونکی کنگ“ کے ریلیز ہونے والے ٹیزر میں منگو دھوبی کے خواب میں بادشاہ بن جانے کی کہانی نے تو شائقین کو خوب متاثر کیا ہی تھا اور اب اس کا آفیشل ٹریلر بھی خوب مقبول ہو رہا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ”آزاد نگر“ کے بادشاہ (شیر) کی ریٹائرمنٹ کا وقت قریب ہے اور وہ اپنی بادشاہت کسی اور کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔

مختلف جانور خود کو اس عہدے کا اہل ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایسے میں چالاک لومڑی ”فتنہ“ کو منگو دھوبی (گدھے) کا خیال آتا ہے اور وہ اس کا نام پیش کردیتی ہے۔

منگو یہ سن کر تھوڑا گھبراتا ہے اور کہتا ہے کہ ”یہ مجھ سے نہیں ہوگا، میں گدھا ہی ٹھیک ہوں“ لیکن پھر اچانک وہ اس عہدے کیلئے تیار ہوجاتا ہے اور لومڑی سے کہتا ہے ”میں سلطنت کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار ہوں “ لیکن اِس کا وزن 30 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

دوسری جانب چالاک لومڑی اپنے ہمنواؤں سے کہتی ہے کہ ”وقت پڑنے پر تو گدھے کو باپ بھی بنانا پڑتا ہے، ہم نے تو صرف کنگ ہی بنایا ہے“۔ اور پھر منگو سلطنت کا صحیح راجہ بننے کیلئے مخالفین کی چالاکیوں کا توڑ نکال کر مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔

جیو فلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوزکے تعاون ریلیز ہونے والی فلم 13 اکتوبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں راج کرنے آرہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین