• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صبح سویرے بیداری کی عادت اچھی صحت کی ضمانت ہے،تحقیق


 بہترین صحت کے لیے وقت پر سونے اور وقت پر بیدار ہونے کی عادت کو صحت کےلیے ہمیشہ موزوں قرار دیا گیا ہے۔

اب یہ حقیقت سائنس نے بھی ثابت کردی ہے۔

ممتاز سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈرہام میں واقع مشہور امریکی ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ماہرین نے اس ضمن میں 1900 عمر رسیدہ افراد کا طویل عرصے تک جائزہ لیا۔

ان کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وقت پر نہ سونے اور بے وقت بیدار ہونے والے افراد کئی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔

سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اٹھنے اور جاگنے کے معمولات قابو میں نہیں رکھ سکتے وہ اگلے 10 برس میں کئی امراض میں گھر سکتے ہیں جن میں وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر، ذیابیطس کے علاوہ فالج اور دل کے امراض شامل ہوسکتے ہیں۔

پروفیسر جیسیکا لنسفورڈ ایوری کہتی ہیں کہ بے قاعدہ نیند جسم کے پورے استحالے (میٹابولزم) پر منفی اثر ڈالتی ہے جس سے پہلے وزن بڑھتا ہے اور پھر دیگر عوارض لاحق ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین