• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح 10بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک انصاف کی طرف سے نیا بلدیاتی نظام لانے سمیت عوامی اہمیت کے دیگر معاملات پر احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوں گے۔ 

تازہ ترین