• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاہرہ میں2روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ شروع

قاہرہ میں 2روزہ سی پیک ڈائیلاگ اور ٹریڈ سمٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔

سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کہتے ہیں کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 70ممالک کو ایک دوسرے سے ملا دے گا، مصر سی پیک سے استفادہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور مصر کی جغرافیائی پوزیشن دنیا کے لیے راہداری ہے، مصرنے سی پیک منصوبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مصر کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان، مصر، چین اور یورپ کے وزراء، سینئر سرکاری افسران، دفاعی اہلکار، مرکزی بینک اور کمرشل اداروں کے رہنما، تجارت اور دیگر سیکٹرز کے سربراہان، سرمایہ کار، پالیسی میکر قاہرہ میں جمع ہوئے ہیں تاکہ چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے 2013ء میں متعارف کرائے گئے ٹریلن ڈالر سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے شراکت داری کے طریقوں پر غور کیا جا سکے۔

تازہ ترین