• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے چناب میں سیلابی ریلہ قادر آباد بیراج سے گزر نے لگا

حافظ آباد میں دریائے چناب میں سیلابی ریلہ قادر آباد بیراج سے گزر رہا ہے، قادرآباد بیراج کے مقام پر آہستہ آہستہ پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرحافظ آباد عدنان ارشد اولکھ کے مطابق دریائےچناب میں سیلابی ریلا قادرآباد بیراج سے گزر رہا ہے،پانی کی آمد میں مسلسل اضافے کے باوجود کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 97 ہزار 500 کیوسک سے کم ہو کر 79 ہزار671 کیوسک رہ گئی ہے جبکہ بیراج سے بھی پانی کے اخراج میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

پانی کا اخراج 75 ہزار 500 کیوسک سے کم کر کے 57 ہزار 671 کیوسک ہوگیا ہے، سیلابی ریلا بحفاظت گزر رہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

ادھر نارووال میں دریائے راوی جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہونے لگاہے۔

تازہ ترین