• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیل آرم اسٹرانگ کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری


نیل آرم اسٹرانگ کے چاندکے تاریخی سفر کی عکاسی کرتی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم 'فرسٹ مین' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

ہدایتکار ڈیمیئن شازیل کی اس سنسنی خیز ہسٹوریکل ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات ہر مبنی ہے جب20جولائی1969 میں نیل آرم اسٹرانگ نے دنیاکے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاندکایادگار سفر طے کیاتھا۔

چاند پر قدم رکھنے والے دنیاکے پہلے انسان کا اعزازحاصل کرنیوالے نیل آرم اسٹرونگ کے ساتھ اس سفر کے دوران پیش آنیوالے حالات و واقعات کی عکاسی کرتی اس بائیوگرافیکل فلم کوویئک گوڈفرے اور مارٹن بوؤن نے مشترکہ طورپر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی و ڈاداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے ،جیسن کلارک ،کیلی شینڈلر،لیوکس ہاس اور کرسٹوفر ابوس شامل ہیں جو 12اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیل آر م اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے جنہوں نے چاند کی سطح پر 22 گھنٹے طویل پڑاؤ ڈالا اورچاند سے مختلف نمونے بھی اکھٹا کیے تھے جنہیں 24 جولائی کو زمین پر واپس لایا گیا ۔

تازہ ترین