• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بیوٹی پارلر سے دلہن کہاں گئی ؟اغوا ہوئی یا فرار؟

کراچی کے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر سے مایوں کی دلہن کہاں گئی؟اغوا کیا گیا یا سابق منگیتر کے ساتھ فرار ہوگئی ؟آئی جی سندھ نے لڑکی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا ۔

آئی جی سندھ نے متعلقہ حکام سے لڑکی کے مبینہ اغوا کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ،لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ تیموریہ تھانے میںدرج کرلیا گیا جس میں 4افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

ایس پی گلبرگ شبیر بلوچ نے دعویٰ کیا کہ لڑکی اپنے سابقہ منگیتر کےساتھ اپنی مرضی سے گئی ہے اور جوڑے نےکورٹ میرج کرلی ہے ۔

شبیر بلوچ کے دعویٰ کے باوجودہ تاحال اس حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس پر انہوں نے لڑکے کے دوستوں سے کہا کہ میرج سرٹیفکیٹ پیش کردیں ۔

پولیس حکام کے مطابق علی نامی نوجوان پارلر سے جانے والی لڑکی کا سابقہ منگیتر ہے جس نے اسے فون کر کے پارلر بلایا تھا ، علی کے وہاں پہنچنے پر لڑکی کی بہن نے شور مچا دیا ۔

پولیس حکام کے مطابق پارلر سے روانگی کے وقت لڑکی نے لوگوں سے کہا کہ وہ مرضی سے جارہی ہے۔

اب تک کی تحقیقات میں 4 لوگوں کے پارلر پر پہنچنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تازہ ترین