• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں نیلسن منڈیلا کا مجسمہ نصب


نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سابق افریقی صدر اور سیاہ فاموں کے حقوق کیلئے طویل جنگ لڑنے والے نوبل انعام یافتہ عالمی رہنما نیلسن منڈیلا کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔

یو این میں جاری جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع جنوبی افریقا کے صدرنے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ہمراہ مجسمے کی رونمائی کی جبکہ اس موقع پر عالمی رہنماؤں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

اس موقع پر عالمی رہنماؤں نے نیلسن منڈیلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کو انکے امن کے پیغام کو یاد رکھنے پر زور دیا۔

تازہ ترین