• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں افغانستان کا بھارت کو جیت کیلئے 253رنز کا ہدف

ایشیا کپ میں سپر فور کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کے لیے 253رنز کا ہدف دے دیا۔ افغان اوپنر محمد شہزاد کے شاندار 124رنز کا اننگز میں اہم کردار۔

دبئی میچ کھیلے جارہے سپر فور مرحلے کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی افغان ٹیم نے زبردست بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 252رنز اسکور کیے۔ 

افغان اوپنر محمد شہزاد نے شاندار 124رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

افغان اننگز کے آخری لمحات میں آل رائونڈر محمد نبی نے بھی 4چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے زبردست 64رنز کی اننگز کھیلی اور بھارت کے لیے ایک اچھا مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا۔

بھارتی بولرز کی جانب سے رویندرہ جدیجہ نے3، کلدیپ یادو نے 2تاہم خلیل احمد، دیپک چاہر اور کیدر جادو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کے ٹاس کے لئے افغانستان کے کپتان اصغر افغان اور مہندر سنگھ دھونی میدان میں اترے ۔

آج سابق بھارتی کپتان مہندرہ سنگھ دھونی بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ 696 دنوں کے بعد بھارتی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں اور بطور کپتان آج ان کا 200واں ایک روزہ میچ ہے ۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی اور روہت شرما، شیکھردھون ، جسپریت بمرا، بھونیشورکمار، یزویندرچاہل کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی پلئنگ الیون مہندرہ سنگھ دھونی کپتان، لوکیش راہول،  منیش پانڈے، دیپک چاہر، سدھارت کول، خلیل احمد، امباتی رائیدو، دنیش کارتک، کیدار جادیو، رویندر جدیجا اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔ 

افغانستان کی فائنل الیون میں محمد شہزاد، جاوید احمدی، رحمت شاہ ،حشمت اللہ شاہدی ،نجیب اللہ زادران، محمد نبی، راشد خان، گلبدین نیب ،مجیب الرحمٰن اور آفتاب عالم شامل ہیں ۔

بھارت سپر فور کے دونوں میچز جیت کر پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم پاکستان اور بنگلادیش سے شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔

ایونٹ میں افغانستان کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا، گروپ میچ میں بنگلادیش اور سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرایا جبکہ پاکستان سے بہت اچھا مقابلہ کیا۔ 

تازہ ترین