• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت میں اردو زبان کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے‘

سابق بھارتی جج اورپریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین مرکنڈے کاٹجو نے بھارت میں اردو کی حالت زار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اردو زبان کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوئی ہے۔

مرکنڈے کاٹجوکا سوشل میڈیا میں ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اردو عظیم زبان نے ہمیں دنیا کی بہترین شاعری دی ہے، میر، غالب، فراق اور فیض جیسے شعرا کی انمٹ شاعری، جو آج عدم توجہ کا شکار ہے اور بدگمان نظروں سے دیکھی جاتی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ ناانصافی دو غلط فہمیوں پر مبنی ہے۔اول یہ کہ اردواجنبی (غیرملکی) زبان ہے۔ دوم یہ صرف مسلمانوں کی زبان ہے۔

مرکنڈے کاٹجوکا کہنا تھا کہ یہ دونوں خیالات غلط ہیں،حقیقت یہ ہے کہ 1947 کی آزادی کے وقت تک اردو ہر تسلیم شدہ شخص کی زبان تھی،خواہ وہ ہندو ،مسلم یا سکھ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود میرے خاندان میں میرے والد کے وقت تک ہر شخص اردو کی بڑی صلاحیت رکھتا تھا، تاہم میری نسل سے ہی اردو غائب ہوگئی،جسے میں بڑی بدقسمتی سمجھتا ہوں۔

تازہ ترین