• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان نے ہمیشہ قیام امن کی حمایت کی ہے‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ قیام امن کی حمایت کی ہے، قیام امن کے لیے جدید وسائل کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

نیو یارک میں ایکشن فار پیس کیپنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 دہائیوں میں یو این مشن کے لیے 2 لاکھ سے زائد اہلکار بھیجے، پاکستانی مرد اور خواتین نے یو این امن مشنز کے لیے 46 ملکوں میں کام کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جدید پیس کیپنگ کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں پیس کیپنگ میں توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین