• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشت بنانے کی ایک مزیدار طریقہ گرلنگ بھی ہے۔چکن،مچھلی ،بیف،مٹن اور پرون وغیرہ کو گرلڈ کر کے ان کو منفرد انداز میں بنایا جاتا ہے۔وزن کم کرنے کی غرض سے لوگ گوشت کو گرلنگ کے طریقے سے بنا کر کھاتے ہیں۔یہ ذائقے سے بھرپور ہوتا ہے اور موٹاپا بھی نہیں کرتا۔گوشت کو گرل کر کے بنانا ذائقے دار بھی ہے اور صحت مند بھی۔یہ ذیادہ موٹے ،شوگر ،ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول لیول والے افراد کے لیے بہتر انتخاب ہے۔گھروں میں بھی باآسانی گوشت کو گرل کر کے بنایا جاسکتا ہے۔گوشت کو لنگ کے ذریعے بنانے کی چند تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

گرلڈ بہاری کباب

اجزاء۔

پسندے۔1کلو(پتلے لمبے)

ثابت دھنیا۔ دو کھانے کے چمچ

سونف۔ دو کھانے کے چمچ

زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی۔ چار عدد

پیاز ۔ایک کپ(تل کر براؤن کی ہوئی)

بڑی الائچی۔ دو عدد

نمک ۔حسب ذائقہ

تیل ۔حسب ضرورت

لونگ۔ چار عدد

جاوتری۔ تین ٹکڑے

لہسن کے جوئے۔ پانچ عدد(پیس لیں)

ادرک (پیس لیں)۔ ایک انچ کا ٹکڑا

لیموں (رس نکال لیں)۔ ایک عدد

پپیتا پیسٹ ۔دو کھانے کے چمچ

دہی۔ دو کھانے کے چمچ

ثابت لال مرچیں۔ 7۔6 عدد

ترکیب۔

ثابت دھنیا، سونف، زیرہ ، چھوٹی الائچی ، بڑی الائچی، لونگ، جاوتری، ثابت لال مرچوں کو توے پر ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون کر پیس لیں اور پسندوں پر یہ مصالحہ، براؤن کی ہوئی پیاز، نمک، پسا ہوا لہسن، ادرک ، لیموں کا رس، پپیتا پیسٹ اور دہی لگا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک گریلنگ پین کو درمیانی آنچ گرم کر کے میرینیٹ کئے ہوئے پسندوں کو اس میں ڈال کر سینک لیں۔ مزیدار گرل بہاری کباب تیار ہیں گرم گرم سرو کر یں۔

تھائی گرلڈ پرون ود چلی سوس

اجزاء۔

جھینگے ۔ ایک کلو

نمک ۔ حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ

لیموں کا رس ۔ ایک کپ

کالی مرچ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

سوس کے لئے۔

مکھن ۔ آدھا عدد

نمک ۔ حسب ذائقہ

کالی مرچ۔حسبِ ذائقہ( کٹی ہوئی)

لیموں کا رس ۔ ایک کپ

لال مرچ پاؤڈر ۔ آدھا چائے کا چمچ

لہسن کٹا ہوا ۔تین جوئے

ترکیب۔

جھینگے کو لیموں، نمک، کالی مرچ، لال مرچ لگاکر ایک گھنٹے کے لئے مرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔ سوس تیار کرنے کے لئے مکھن ،نمک، کالی مرچ، لیموں کا رس، لال مرچ لہسن کو ملا کر درمیانی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ گاڑھا اور کریم کی طرح ہوجائے۔ جھنیگوں کو لیموں کے رس میں سے نکال لیں۔ ایک کھانے کا چمچ تیل دیگچی میں ڈال کر تیز آنچ پر تیزی سے بھون لیں۔ چار سے پانچ منٹ بعد اتارلیںگرم جھینگوںکو ایک ٹرے میں رکھ کر چلی سوس سے کور کردیں۔اور درمیانے اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ فرنچ فرائز اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

پیر ی پیری گرلڈ چکن

اجزاء۔

چکن ود اسکن۔ (4ٹکڑے) ایک کلو

سویا سوس۔ 2کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔ 3/4 چائے کے چمچ

لہسن کا پیسٹ۔ 2چائے کے چمچ

وویسٹرشائر سوس۔ 2کھانے کے چمچ

تیل۔ 4/1کپ

لیموں کا رس۔ 4/1کپ

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

پیپریکا۔1کھانے کا چمچ

پیری پیری سوس۔ 3کھانے کے چمچ

میٹ ٹینڈ رائزر۔ 1چائے کا چمچ

ترکیب۔

پہلے ایک کلو چکن کے 4ٹکڑوں میں سوراخ کریں۔

اب چکن کو 2کھانے کے چمچ لہسن کا پیسٹ ، 2کھانے کے چمچ ووویسٹر شائر ،4/1 کپ لیموں کا رس، ایک چائے کا چمچ نمک، 1کھانے کا چمچ پیپریکا ، 3 کھانے کے چمچ پیر ی پیری سوس سے میری نیٹ کرلیں۔

پھر اس میں ایک چائے کا چمچ میٹ ٹینڈرائز ڈال کر 2گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

اسکے بعد چکن کے ٹکڑوں کو پہلے سے گرم اوون میں20 منٹ کے لئے گرل کرلیں۔

اب اسے فرائنگ پین میں نکال کرمصالحے کے ساتھ 10منٹ کے لئے پین فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں۔

پھر انہیں سرونگ پلیٹر پر رکھیں اور پیری پیر ی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

ہربڈ گرلڈ چکن

اجزاء۔

مرغی کا سینہ۔ آدھا کلو

کٹی ہوئی لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

پارسلے(چوپ کیا ہوا)۔دو چائے کے چمچ

ہری پیاز(چوپ کی ہوئی)۔ دو چائے کے چمچ

شہد۔ ایک چائے کا چمچ

لسی۔تین چوتھائی پیالی

مایونیز۔ آدھی پیالی

پیاز(چوپ کی ہوئی)۔ ایک کھانےکا چمچ

ہری پیاز(چوپ کی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

تلسی(سوپ کی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

تھائم۔ ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ دو چائے کے چمچ

پسی ہوئی رائی۔ دو چائے کے چمچ

لہسن(باریک کٹاہوا)۔ ایک جوا

نمک۔ آدھا چائےکا چمچ

تیل۔ ایک چائے کا چمچ

ہری پیاز،بندگوبھی۔ سجانے کے لئے

ترکیب۔

ایک پیالے میں شہد،پارسلے،لسی،مایونیز،ہری پیاز،تلسی،تھائم،لیموں کا رس،پسی ہوئی رائی، کالی مرچ،لہسن اور نمک ملائیں۔

اس میں سے آدھا آمیزہ مرغی کے سینے پر لگا کر کسی ائیر ٹائیٹ کنٹینر میں ڈال دیں اور دو گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

باقی آمیزہ پیالے میں ڈال کر رکھ دیں۔

فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ، پھر مُرغی کے ٹکڑے دونوں جانب سے سنہری کر لیں۔

سرونگ ڈش میں گوبھی کے پتے بچھائیں۔ اس پر مرغی کے سینے رکھیں اور ہری پیاز سے سجا دیں۔

مزیدارگرلڈچکن بچے ہوئے آمیزے کے ہمراہ پیش کریں۔

چنگیزی بیف گرلڈ

اجزاء۔

گوشت۔ ڈیڑھ کلو(بیف ، بغیر ہڈی کے تین انچ چوکور اور چوتھائی انچ موٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)

لہسن، ادرک کا پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

چینی ۔چار چائے کا چمچ

سیاہ مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چمچ

سبز پیاز ۔دو عدد(باریک کٹی ہوئی)

سفید تل ۔دو چائے کے چمچ(بھنے اور پسے ہوئے)

سرکہ ۔تین کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ ایک چوتھائی کپ

تیل ۔ایک کپ

تلوں کا تیل۔ آدھا کپ

ترکیب۔

ایک دیگچی میں پہلے تمام مصالحے اچھی طرح حل کر لیں پھر اس میں گوشت ڈال کر اسے مصالحوں میں مکس کر یں اور چار گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ پکانے سے قبل بیف کے ٹکڑوں پر تل اور تل کا تیل اچھی طرح لگا لیں۔ پھر گرل میں پروکرکوئلوں پر ہلکی آنچ کے ساتھ انکے ٹکڑوں کو اچھی طرح ہر طرف سے گولڈن براؤن کر یں۔جب بیف اچھی طرح گرل ہوجائے تو اسے سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔

گرلڈ فش ود ویجیٹیبل

اجزاء۔

فش فلے۔ آدھا کلو

تیل ۔حسب ضرورت

لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ

اورنج جوس۔ ایک چوتھائی کپ

مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

وویسٹر سوس۔ دو کھانے کے چمچ

سفید مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

نمک ۔حسب ذائقہ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

میتھی۔ آدھا چائے کا چمچ (خشک)

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

تورئی۔ ایک عدد

شملہ مرچ۔ ایک عدد

ٹماٹر۔ ایک عدد

پیاز۔ ایک عدد ﴿درمیانی

ہرالوبیا۔ ایک پاؤ

ترکیب۔

پہلے فش فلے کو بڑے بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں تیل، لیموں کا رس، اورنج جوس، مسٹرڈ پیسٹ، لہسن پیسٹ، وویسٹر سوس، سفید مرچ، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر اس میں خشک میتھی اور اوریگانو شامل کرکے فش کو میری نیٹ کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب تورئی، شملہ مرچ، ٹماٹر اور پیاز کے سلائس کرلیں۔

ہرے لوبیا کو تھوڑے سے پانی میں اُبال لیں۔

اب گرل پین آن کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو دونوں طرف سے اچھی طرح سے گرل کرلیں۔

جب دونوں طرف سے سنہرا رنگ آجائے تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب تمام سبزیوں کو بچے ہوئے سوس میں میری نیٹ کرکے گرل کرلیں۔

اب پلیٹر پر گرل کی ہوئی سبزی اور مچھلی رکھ کر سرو کریں۔

تازہ ترین