• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیاں آتے ہی گرما گرم پکوان گھروں میں دسترخوان کی شان بن جاتے ہیں۔انہی گرما گرم کھانوں میں ایک سوپ بھی ہے۔جو سردیوں میں بہت مزہ دیتا ہے۔ خاص طور پر ہمارے ہاں گھروں میں رات کے وقت سوپ پیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں سوپ ہلکی غذا ہونے کی وجہ سےہر کو ئی پسند کرتا ہے اورجب کوئی بیمار ہوجائے تو اسے بھی سوپ خاص طور بناکر دیا جاتا ہے۔طرح طرح کےمزیدار سوپ گھروں میں بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ لذیذ اور ذائقہ دار سوپ کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

تھائی سوپ

اجزاء۔

چکن ہڈی والا۔ 1کلو

لہسن ۔4ڈانے

ادرک۔ 10گرام

پیاز۔ 1عدد

لیموں کے پتے۔ 10عدد

لیمن گراس۔ 10 گرام

نمک ۔حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

گاجر۔ 1عدد

مشروم۔ 10گرام

لیموں کا رس۔ 2کھانے کے چمچ

سبز مرچ۔ 2عدد

تھائی فش سوس۔2/1کھانے کا چمچ

تھائی کری پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ

چکن۔ 250گرام

کوکو نٹ ملک۔ 1/2کپ

چکن یخنی۔ 3کپ

پانی۔ 4کپ

مٹر۔ 10گرام

کھانے کا تیل۔ 2کھانے کے چمچ

ترکیب۔

  • ایک پین میں پانی لیں اوراس میں چکن ہڈی ڈال کر لہسن ،ادرک ،پیاز،لیموں کے پتے ،لیمن گراس ،گاجر،نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر ڈھکیں اور تیس منٹ تک پکالیں ۔
  • پھرایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں چکن ڈال کر پانچ منٹ تک پکالیں اور اس میں گاجر، پیاز ، مٹر ،مشروم اور لیمن گراس ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔
  • اب اس میں تھائی ریڈ کری پیسٹ ، چکن یخنی ، نمک ،کالی مرچ پاؤڈر ،تھائی فش سوس ،کوکونٹ ملک ڈال آٹھ منٹ تک پکالیں ۔
  • بعدازاںاس میں لیموں کا رس اورسبز مرچ ڈال کر ہلا لیں ۔
  • مزیدار تھائی سوپ تیار ہے ۔

ہاٹ اینڈ سور سوپ

اجزاء۔

چکن ہڈی والا 500 گرام

چکن بون لیس۔300گرام

پانی۔ 2 لیٹر

پیاز۔ایک عدد

گاجر۔ 2عدد

ادرک۔ 50 گرام

لہسن۔3جوئے

ہرا پیاز۔15گرام

تیز پات۔ 5گرام

ثابت کالی مرچ۔ 10 عدد

بند گوبھی۔ 250گرام

نمک۔حسبِ ضرورت

چینی ۔1 چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر۔1کھانے کا چمچ

چلی سوس۔ 1چائے کاچمچ

سرکہ۔ حسبِ ذائقہ

سویاسو س۔1کھانے کے چمچ

انڈے کی سفیدی۔ 2عدد انڈے

کارن فلور۔4کھانے کے چمچ

ترکیب۔

  • ایک پین میں پانی لیں اوراس میں چکن ہڈی والا ڈال کر پیاز ،گاجر(ایک عدد) ،ادرک، لہسن ، ہرا پیاز ،تیز پات اور ثابت کالی مرچ ڈا ل کر تیس منٹ تک پکالیں اور یخنی تیار ہونے پر چھان لیں۔
  • اب ایک پین میں تیا ر کی ہوئی یخنی(ایک لیٹر ) لیں اوراس میں گاجر (ایک عدد)بند گوبھی ، نمک،کالی مر چ پاؤڈر ،چینی چکن پاؤڈر چلی سوس ،سرکہ ،سویا سوس اُبلا ہوا چکن ،انڈے کی سفیدی ڈال کر دو منٹ تک پکالیں ۔
  • اب اس میں کا رس فلور ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں ۔
  • مزیدار چکن ہاٹ اینڈ سورسوپ تیار ہے ۔

سوسج سوپ

اجزاء۔

زیتون کاتیل۔ 2 کھانے کے چمچ

سوسجز۔8 عدد

چکن سٹاک۔2عدد

پیاز (چوپ)۔آدھا کپ

گاجر(چوپ)۔1کپ

اجوائن۔تھوڑی سی

لہسن(چوپ)۔1کھانے کا چمچ

ٹماٹر پیسٹ۔آدھا کپ

لوبیا(پانی میں بھیگی ہوئی)۔250g

مکس ہربز (تھائم، بیزل، روز میری، اوریگانو) ۔1کھانے کا چمچ

نمک، کالی مرچ ۔حسبِ ذائقہ

کارن فلور(پانی میں ملاکر)۔1کھانے کاچمچ

پانی۔چار سے پانچ کپ

ترکیب۔

  • ایک بڑے برتن میں زیتون کا تیل لیں اس میں لہسن ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
  • اس میں پیاز، گاجر،اجوائن،نمک، کالی مرچ، لوبیا، ٹماٹر پیسٹ، مکس ہربز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں پانی ، چکن سٹوک ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک پکا لیں۔
  • اب اس میں چکن سوسج کو چھوٹے چھوٹے کوئن کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • اب اس کو ڈھک کرتین سے چار منٹ تک پکا لیں۔
  • پھر اس میں کارن فلور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

لبنانی چکن سوپ

اجزاء۔

کابلی چنے۔4/3کپ (صاف کر کے سوڈا ملے پانی میں رات بھر بھگو دیں)

مرغی کی یخنی۔ 9 کپ

باسمتی چاول۔ 2/1کپ (دھو کر 20منٹ تک بھگو دیں)

مرغی (اُبلی ہوئی) ۔2/1کپ (کیوبز کاٹ لیں)

پیاز۔ 1عدد (چوپ کر لیں)

لہسن کے جوئے۔ 2 عدد (کوٹ لیں)

زیتون کا تیل۔ 2 کھانے کے چمچ

زیرہ پاوٴڈر۔2/1چائے کا چمچ

دار چینی پاوٴڈر۔ 1 چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

سیاہ مرچ پاوٴڈر ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

  • چنوں کو دھو کر پتیلی میں ڈالیں اس میں مرغی کی یخنی ڈال کر 1 گھنٹے تک اُبال لیں (چنوں کو صرف نرم ہونے تک پکانا ہے)۔
  • اس میں چاول ڈال کر چمچ ہلائیں اور 15 منٹ تک پکائیں۔
  • ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر براؤن فرائی کریں۔
  • اس کے بعد اس میں لہسن، زیرہ پاوٴڈر، دار چینی پاوٴڈر ڈال کر5 منٹ تک پکائیں۔
  • اُبلی ہوئی مرغی ،نمک اور سیاہ مرچ پاوٴڈر ڈال کر مکس کریں اور اس آمیزے کو چنوں کے آمیزے میں ڈال کر دھیمی آنچ پر45سے50منٹ تک ڈھکن ڈھک کر پکائیں اور پھر سرونگ باوٴل میں نکال لیں۔
  • مزیدار لبنانی چکن سوپ تیار ہےاسےگارلک بریڈ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

میکرونی ویجیٹیبل سوپ

اجزاء۔

میکرونی (اُبلی ہوئی)۔ 1 کپ

بندگوبھی (اسٹرپس کاٹ لیں)۔ 1 کپ

گاجر (اسٹرپس کاٹ لیں)۔ 1 عدد

شملہ مرچ (اسٹرپس کاٹ لیں)۔1عدد

یخنی۔4 کپ

سویاسوس۔1کھانے کا چمچ

ہری پیاز(سلائس کاٹ لیں)۔2/1کپ

نمک ۔حسب ذائقہ

چائنیزسالٹ ۔2/1چائے کا چمچ

سفید مرچ ۔4/1چائے کا چمچ

چینی۔1 چائے کا چمچ

سرکہ۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب۔

  • ایک سوس پین میں یخنی ڈالیں اُبال آ جائے تو بندگوبھی، گاجر، شملہ مرچ ، ہری پیاز ،نمک ، چائنیز نمک ، سفیدمرچ پاوٴڈر، چینی ڈال کر 5منٹ پکائیں۔
  •  پھرسویا سوس ، سرکہ ، میکرونی سوپ میں ڈالیں۔
  • سرونگ ڈش میں میکرونی ویجیٹیبل سوپ نکال کر سروکریں۔

فرنچ انین سوپ

اجزاء۔

پیاز(باریک سلائس کرلیں)۔ 3عدد

چکن کی یخنی۔ 4/3 کپ

بریڈ سلائس(چورا کرلیں)۔ 4عدد

آٹا۔ 2کھانے کے چمچ

سیاہ مرچ پاؤڈر۔ حسبِ ذائقہ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

تیل۔ 4کھانے کے چمچ

پنیر(کدوکش کیا ہوا)۔2/1کپ

ترکیب۔

  • سوس پین میں تیل گرم کر کے پیا زکو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
  • اس میں چکن کی یخنی، آٹا، بریڈ سلائس ،سیاہ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر درمیانی آنچ پر تقریبا 15منٹ تک ابالیں۔
  • اگر ضرورت ہوتو ایک کپ پانی بھی شامل کرلیں۔
  • سرونگ باؤل میں نکال کر پنیر سے گارنش کر کے گرم گرم سرو کریں۔

وان ٹون سوپ

اجزاء۔

مرغی کا قیمہ ۔آدھا کپ

تیل ۔تین کھانے کے چمچ

لہسن۔ ایک چائے کا چمچ

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

پیاز ۔ایک عدد

سویا سوس ۔ایک کھانے کاچمچ

مانڈا پٹی ۔چھ اسٹرپس

میدہ ۔ایک کھانے کا چمچ

انڈہ ۔ایک عدد

پانی ۔حسب ضرورت

تیل ۔پانچ سے چھ کھانے کے چمچ

:سوپ کے لئے

چکن کی یخنی۔ ایک لیٹر

کالی مرچ ۔حسب ضرورت

چلی سوس۔ تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ چھ کھانے کے چمچ

گاجر ۔دو عدد

ہری مرچ۔ چھ عدد

نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

  • وان ٹون کے لیے:فرائی پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کا قیمہ، لہسن کے جوئے اور نمک ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک فرائی کریں۔
  • پھر اس میں سویا سوس شامل کرکے پکالیںاورقیمہ نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
  • اس کے بعد پٹیوں کو بند کرنے کے لیے میدہ، انڈا اور پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔
  • پھر پٹیوں میں قیمہ ڈال کر برش کرکے بند کر لیں۔
  • اب ان وان ٹون پٹیوں کو پانچ سے چھ کھانے کے چمچ تیل میں فرائی کر لیں۔
  • وان ٹون سوپ کے لیے: چکن کی یخنی میں کالی مرچ، چلی سوس اور لیموں کا رس شامل کرکے دس منٹ تک پکالیں۔
  • آخر میں گاجر، ہری مرچ اور نمک شامل کرکے پکالیں۔اب سوپ سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔
  • پھر آخر میں وان ٹون سوپ میں وان ٹون پٹیاں شامل کرکے سرو کریں۔
تازہ ترین