• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ

نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں/مانیٹرنگ سیل) بھارتی وزیردفاع نرملا سیتا رامن نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن ماحول میں مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب ماحول کو تیار کرنے کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی امید کی جاسکتی ہے ۔ نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا حامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبھی ممالک کو بھارت کی خودمختاری کا احساس کرکے ہی بات چیت کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا بھارت ایسے کاموں میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کو حل کیا جائے کیونکہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔پڑوسی ممالک سے بھی مثبت ردعمل ملنا لازمی ہے ۔بھارت پاکستان کے ساتھ بھی ایک نئے دور کا آغاز چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کو نہایت ہی نیک نیتی اور سنجیدگی سے قدم اٹھانے ہوں گے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بات چیت کے راستے کو ہی اپنایا جائے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین