• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کو بڑی شادیوں کے دعوت نامےکا انتظار

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ ستاروں دیپکا، رنویر اور پریانکا، نک کی شادی کو لے کر کافی پر جوش ہیں اور اُن کی جانب سے شادی کے دعوت ناموں کا شدت سے انتظار کررہی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں باربی ڈول کترینہ کیف اور ورن دھون کو مدعو کیا گیا، دوران گفتگو کترینہ کا کہنا تھاکہ وہ بالی ووڈ میں ہونے والی دو بڑی شادیوں کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، وہ اچھا لباس پہن کر شادی میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔

کرن جوہرنے کترینہ کے جواب میں انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا‘ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ’انہیں کسی بھی شادی میں نہیں بلایا وہ الگ بات ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے دماغ میں شادی کے دعوت نامے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ ‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا اور رنویر کے اٹلی روانہ ہونے کے ایک روز بعد یہ پروگرام آن ائیر کیا گیا جس میں کترینہ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شدت سےشادی کے دعوت ناموں کا انتظار کررہی ہیں۔

دیپکا اور رنویر کی شادی اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں14 اور 15 نومبر کو ہوگی، گزشتہ روز وہ اٹلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ دیپ ویر نے اپنی شادی میں شرکت کے لیے کسی بھی بالی ووڈ شخصیت کو دعوت نامہ نہیں بھجوایا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ بعد از ولیمے کی تقریب بھارت میں کی جائے گی جس میں بالی ووڈ شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

دوسری جانب پریانکا اور نک کی شادی بھارتی شہر جودھ پور کے محل اومید بھون میں یکم اور 2 دسمبر کو ہوگیجس میں صرف رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کو مدعو کیا گیا ہےجبکہ انہوں نے کسی بھی بالی ووڈ شخصیت کو شادی کا دعوت نامہ نہیں دیا ہے۔

تازہ ترین