• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاشقجی قتل کی ریکارڈنگ سننے والا پہلا ملک کونسا؟


کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم پہلے رہنما ہیں جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی انٹیلی جنس نے جمال خاشقجی کے قتل کی ریکارڈنگ سنی ہے تاہم امریکاسمیت دیگرکسی ملک نےریکارڈنگ سننے کی تصدیق نہیں کی۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ترکی نےواقعےسےمتعلق مکمل معلومات فراہم کی ہیں۔

ترجمان سی ایس آئی ایس کا کہنا ہے کہ کینیڈاکی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کےاہلکارتفتیش کےلیےترکی گئےتھے۔انٹیلی جنس اہلکاروں نےترکی میں یہ ریکارڈنگ سنی تھی۔

تین روز قبلترک صدرنےکہاتھاکہ ترکی نے ریکارڈنگ امریکا،برطانیہ سمیت کئی ممالک کوفراہم کی ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ سعودی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تفتیش میں خود ہی تعاون کرے اور اپنے اوپر لگنے والے داغ کو ہٹائے کیونکہ اُن کی خاموشی بہت سارے سوالات کو جنم دے رہی ہیں۔

تازہ ترین