• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے میں بابراعظم کی 5ویں، فخر زمان کی 11 ویں پوزیشن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےتازہ ایک روزہ رینکنگ جاری کردی ہے،بابر اعظم 5 ویں اور فخر زمان 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے،حالیہ سیریز کے بعد پاکستانی بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

بھارت کے ویرات کوہلی پہلے،روہیت شرما دوسرے،نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر تیسرے،انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان اپنے کیرئیر کی بہترین پوزیشن پر آگئے ہیں، وہ 11 ویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے 6 درجے ترقی پائی ہے۔

ایک روزہ کرکٹ کی بولنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ نہ بناسکا،ابتدائی 15 بولرز میں حسن علی 13 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تازہ ترین