• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’بھگوان‘کو راستہ دینے کیلئے ایئرپورٹ بند!!

’بھگوان‘ کو راستے دینے کیلئے ایئرپورٹ بند!!
ریاست کیرالہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جلوس گزرہا ہے

بھارتی ریاست کیرالہ میں راویتی مذہبی جلوس کو راستہ دینے کے لئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کئی گھنٹے پروازوں کے لئے بند کردیا گیا۔


بھارتی اخبار کے مطابق مذہبی جلوس کو راستہ دینے کے لئے سال میں دو مرتبہ اس ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کئی گھنٹوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا جاتا ہے۔

’بھگوان‘ کو راستے دینے کیلئے ایئرپورٹ بند!!
ایئرپورٹ کا بیرونی منظر

ایئرپورٹ کی تعمیر سے پہلے ہی یہ جلوس کا روایتی راستہ تھا لیکن اب بھی جلوس اسی راستے سے ہوتا ہوا مندر تک جاتا ہے، جس کے لئے جلوس کے شرکاء کو خصوصی پاس دیئے جاتے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہرسال جلوس کے موقع پر ایئرلائنز کو پیشگی اطلاع کردی جاتی ہے جس کے بعد وہ اپنا فلائٹ شیڈول تبدیل کرلیتی ہیں اور ایسا ہر سال دو مرتبہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین