• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 41 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے فی یونٹ نرخ میں حالیہ اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فی یونٹ بجلی میں 41 پیسے کے اضافے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین