• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 6 افراد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیکٹری کا بوائلر زور دھماکے سے پھٹ گیا، شدید زخمی ہونے والے 7 زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیاجہاں 6 زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے، پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے میں 7 افراد بری طرح جھلس گئے، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہاں 6 افراد دم توڑ گئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ بوائلر پھٹنے سے نہیں بلکہ فیکٹری کی ایک بھٹی میں گیس پریشر بڑھنے سے ہوا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اور عنایت کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین