• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت آسیہ مسیح کیس میں فوری نظرثانی اپیل دائرکرے،وفاق المدارس

ملتان (نمائندہ جنگ)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نےحکومت سے آسیہ مسیح کیس میں فوری نظرثانی اپیل دائرکرنےکامطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ حکومت عوامی اضطراب کااحساس کرتے ہوئےفوری اقدامات اٹھائے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےقائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر ‘ مولانا انوار الحق‘ مولانا مفتی رفیع عثمانی اورمولاناحنیف جالندھری نےایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کامعاملہ ہمارےدین و ایمان اورعقیدہ و نظریہ کا معاملہ ہے‘اس پرکسی کمپرومائزاورمصلحت کی گنجائش نہیں-

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آسیہ مسیح کیس پرنظرثانی کیلئے سپریم کورٹ کالارجربنچ تشکیل دیاجائےجس میں شریعت کورٹ کےججزکوبھی شامل کیاجائے- 

وفاق المدارس کےقائدین نےمطالبہ کیاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اورتمام مکاتب فکرکےسرکردہ علماءکرام سےبھی اس حوالےسےرائےلی جائے-

تازہ ترین
تازہ ترین