• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے وفد کا نیپرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) کے درمیان قرضے کے لیے شرائط پر مذاکرات کے سلسلے میں آئی ایم ایف کے وفد نے اسلا م آباد میں نیپرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے وفد نے ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی سے ملاقات کی، اس موقع پر آئی ایم ایف کے وفد کو پاور سیکٹر کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں نیپرا کے مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے، وفد کو نیپرا حکام کی جانب سے بجلی کی جنریشن، ٹرانسمیشن اورڈسٹری بیوشن کے شعبوں کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 6 نومبر کو اسلام آباد پہنچا اور 7 سے 9 نومبر تک پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے اس دوران معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک ہوں گے،اس دوران بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری لانے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈزسے 6 ارب ڈالر تک کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان 19واں اور آخری آئی ایم ایف پروگرام لینے جا رہا ہے، کچھ دنوں میں صورت حال واضح ہوجائے گی، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے۔

تازہ ترین