• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں ننھی پریاں اور شہزادے ریمپ پراتر آئے


یوکرین کے شہر اودیسامیں فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں ننھی پریاں اور شہزادے ریمپ پراتر آئے۔

یوکرین کے شہر اودیسا (Odessa) میں فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں حسین ماڈلزنے روایتی ملبوسات میں ریمپ پر واک کر کے خوب داد وصول کی۔

2روزہ فیشن ویک کے دوران بچوں کے ملبوسات تیار کرنے والے ڈیزائنرز نے موسم گرمااور بہارکی مناسبت سے دیدہ زیب ملبوسات پیش کئے۔

ان ملبوسات کو زیب تن کرکے ننھی پریوں اور ننھے شہزادوں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو شرکاء دیکھتے ہی رہ گئے۔

اس دوران بچوں نے ہوور بورڈ پر سوار ہوکر ملبوسات پیش کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

تازہ ترین