• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی بریگزٹ سیکریٹری کابینہ سے منظور کئے جانے والی بریگزٹ ڈیل کےمسودے کی شرائط سےاتفاق نہ کرتےہوئے مستعفی ہوگئے۔

برطانوی بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک رب نے سوشل میڈیاپر پیغام میں کہا کہ وہ کابینہ سے منظور ہونے والی مجوزہ بریگزٹ ڈیل کی شرائط سےمتفق نہیں،یہ وہ شرائط نہیں جن کا انہوں نے برطانوی عوام سے وعدہ کیا تھا،لہذا عہدہ سے مستعفی ہورہے ہیں۔


واضح رہے برطانوی کابینہ نے بریگزٹ ڈیل کےمسودے کی منظوری دیدی ہےجس کےبعد اسے اگلے ماہ پارلیمان میں توثیق کیلئے پیش کیا جائےگا۔

دوسری جانب سربراہ یورپی یونین نے 25نومبر کو بریگزٹ ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس کا اعلان کیاہے۔

تازہ ترین