• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، اس موقع پر برطانیہ بھر میں سالگرہ کا جشن جاری ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ چارلس نے اپنی زندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں ہیں جن کی آج سالگرہ پوری دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے۔

اس موقعے پرشہزادہ چارلس نےاپنی اہلیہ کمیلا،بیٹے پرنس ولیم اُن کی فیملی،چھوٹے بیٹے پرنس ہیری اورمیگھن مارکل کے ساتھ فیملی تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ، اس کے علاوہ وہ مختلف تقریبات میں شرکت کے لیےبھی پہنچے۔

ہالی وڈ ستاروں نے بھی تقریبات میں شرکت کی اور پرنس چارلس کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور صرف یہی نہیں بلکہ برطانوی وزیر اعظم تھریسانے نے ہاؤس آف کامن میں پرنس چارلس کو مبارکباد پیش کی اور ولی عہدچارلس کو41توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

ملکہ برطانیہ کی جانب سے دی گئی پارٹی سے قبل شہزادہ چارلس اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں اُن 70 موثر ترین شخصیات کا اعلان کیا جائے گا جو آج اپنی عمر کے 70ویں سال میں داخل ہوئیں۔

شہزادہ چارلس 14 نومبر 1948 کو ملکہ الزبتھ اور پرنس آف ویلز کے ہاں پیدا ہوئے۔چارلس کی پیدائش سے چار سال قبل ملکہ الزبتھ اپنے والد کنگ جارج 6 کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئیں۔

شہزادہ چارلس نے بطور برطانوی تخت وتاج سنبھالنے کے لیے اپنے سابقہ پیشواؤں کی نسبت لمبا انتظار کیا، وہ برطانوی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر والے شہنشاہ تصور کیے جائیں گے۔

تازہ ترین