• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں 10 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی

سندھ بھر میں 10 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں یکم ربیع الاول سے 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، سائرن اور ہوٹرز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری کے ساتھ دفعہ 144 بھی صوبے بھر میں نافذ کی گئی ہے ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے سوا ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہو گی۔

تازہ ترین